17 جولائی 2013 - 19:30
مسلم لیگ ن کے سردار یعقوب ناصر اور پشتونخوا میپ کے عبدالروٴف سینیٹ کے رکن منتخب

مسلم لیگ ن کے سردار یعقوب خان ناصر اور پشتونخوا میپ کے عبدالروٴف بلوچستان سے سینیٹ کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔

ابنا: مسلم لیگ ن کے سردار یعقوب خان ناصر اور پشتونخوا میپ کے عبدالروٴف بلوچستان سے سینیٹ کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔کوئٹہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کی 2 جنرل نشستوں پر انتخابات کیلئے پولنگ آج صوبائی اسمبلی میں ہوئی، صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان بایزید نے ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دئیے۔ سینیٹ کی 2 نشستوں کیلئے مسلم لیگ ن کے سردار یعقوب خان ناصر، پشتونخوا میپ کے عبدالروٴف اور جمعیت علمائے اسلام ف کے حاجی ولی محمد کے درمیان مقابلہ تھا۔ پولنگ میں 52 اراکین اسمبلی نے ووٹ ڈالے، ان میں سے ایک ووٹ غیر موٴثر قرار دیا گیا۔ ریٹرننگ افسر کے مطابق سردار یعقوب خان ناصر 24 اور عبدالروف 22 ووٹ لے کر رکن سینیٹ منتخب ہوگئے، حاجی ولی محمد نے 5 ووٹ حاصل کئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲